تعارف:
جامعہ قادریہ رضویہ (ٹرسٹ)
قیاَم :
جامعہ قادریہ رضویہ
لائل پور کا قیام
۹ربیع الا ٓخر
1383ھ مطابق
30 اگست
1963ءکو عمل میں آیا تھا۔ اس جامعہ کے اجراءکی کیا وجوہات تھیں انکی تفصیل
میں جانے کی یہاں ضرورت نہیں صرف اتنا عرض کردینا کافی ہے ۔ کہ جب بعض
ناسازگار حالات کی بنا پر حضرت شہید اہلسنت نائب محدثِ اعظم پاکستان مولانا
علامہ ابوالشاہ محمد عبدالقادر صاحب علیہ الرحمۃ اور رفیق شہید اہلسنت حضرت
مولانا ابوالعالی محمد معین الدین صاحب دامت برکاتہم نے لائلپور چھوڑنے کا
ارادہ کرلیا اور حضرت شہید اہلسنت علیہ الرحمۃ سیلون اور رفیق شہید اہلسنت
مدظلہ
نے کراچی جانے کےلئے رختِ سفر باندھا ۔ تو احباب اہلسنت وجماعت کو سخت
پریشانی ہوئی ۔ انہوں نے سوچا کہ اگر محدث اعظم پاکستان قدس سرہٰ العزیز کے
یہ دونوں چہیتے شاگرد بھی لائلپور سے چلے گئے ۔ تو لائلپور میں مسلک اہلسنت
کا خدا ہی حافظ ہے ۔ چنانچہ حضرت محدث اعظم پاکستان کے مخلص اور سچے محبوں
،عقیدتمندوں اور مریدوں نے طے کر لیا ۔ کہ وہ ان دونوں بزرگوں کو کسی صورت
بھی لائل پور سے نہیں جانے دیں گے ۔
اور ہرحضرت شہید اہلسنت رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اور
مولانا محمد معین الدین صاحب مدظلہ
نے روانگی کی تیاری مکمل کرلی تھی۔ کراچی کےلئے سامان بک
کرایا جا چکا تھا ۔ کہ احباب اہلسنت وجماعت نے شدید اصرار کیا ۔ کہ وہ
لائلپور کو نہ چھوڑیں ۔ انہوں نے یقین دلایا کہ وہ حضرت محدث اعظم پاکستان
قدس سرہٰ کے مشن کو کسی صورت بھی ختم نہ ہونے دیں گے ۔ ادھر حضرت مولا نا
مفتی ظفرعلی صاحب نعمانی مہتمم اعلیٰ دارلعلوم امجدیہ کراچی نے بھی ان
دونوں بزرگوں کو لائلپور رہی میں رہ کر حضرت محدث اعظم کے مشن کو چلانے
کامشورہ دیا ۔ چنانچہ اسی وقت طے کر لیا گیا ۔ کہ حضرت محدثِ اعظم پاکستان
علیہ الرحمۃ کی یاد میں ایک عظیم الشان اور مثالی درسگاہ قائم کی جائے ۔
چنانچہ فوراََ ہی کارخانہ بازارمیں ایک وسیع مکان کرایہ پر حاصل کرکے
30اگست
1963ءبروز
جمعۃ المبارک نماز جمعہ کے بعد جامعہ قادریہ رضویہ دارالعلوم اہلسنت وجماعت
کا افتتاح کیا گیا۔ اس تقریب مبارکہ میں حضرت محدث اعظم کے مریدوں، عقیدت
مندوں اور دیرینہ خادموں کے علاوہ معززین شہر نے بھی بھاری تعداد میں شرکت
کی ۔ اس مبارک موقعہ پر حاضرین نے حضرت شہیداہلسنت علیہ الرحمۃ اور مولانا
محمد معین الدین صاحب کو ہر طرح کے تعاون کا یقین دلایا ۔ چنانچہ وقتی طور
پر2ہزارروپے کی رقم بھی جمع ہو گئی
اگلہ صفحہ