مرکز تحقیق پاکستان
مصطفائی کالج برائے خواتین
ایمز کیمبرج سسٹم
مصطفائی ماڈل سکول
مدرسہ جامعہ قادریہ رضویہ
نیوز لیٹر رجسٹریشن کے لئے
 
اخلاص ہے وفا ہے محبت ہے عشق ہے ہے مختصر یہ تذکرہ مرد شہید کا

ولا د تِ با سعادت :         حضرت شہید اہلسنت نائب محدثِ اعظم پاکستان مولانا علامہ الحاج محمد عبدالقادر صاحب علیہ الرحمۃ ۲۷ مارچ ۱۹۲۲ءکو احمد آباد شریف میں پیداہوئے احمد آباد شریف میں چونکہ بے شمار اولیاءاکرام اور بزرگان دین کے مزارات وقبور ہیں اس لئے اس شہر مبارک کو "مدینۃ الاولیاء"بھی کہا جاتا ہے یہ اسی مبارک شہر کی برکت ہے ۔ کہ حضرت مولانا عبدالقادر صاحب علیہ الرحمۃکو دنیائے علم وفضیلت میں وہ درجہ وکما ل صاصل ہوا۔ جو اس زمانے میں بہت کم افراد کو ملا ہے ۔

عالم ابن عالم ابن عالم :            حضرت مولانا عبدالقادر صاحب علیہ الرحمۃصحیح معنوں میں عالم ابن عالم ہیں ۔ آپ کے والد محترم حضرت مولانا علامہ حکیم غلام محی الدین صاحب قدس سرہٰ العزیز جید عالم دین اور مشہور ومعروف حکیم تھے ۔ آپ کے دادا جان حضرت مولانا مفتی عبدالرحیم صاحب قدس سرہٰ العزیز کا شمار اجلہ علماءاکرام میں ہوتا ہے ۔ آپ اعلیٰ حضرت عظیم البرکت مجدّد ِ دین وملت مولانا علامہ الشاہ احمد رضا خان صاحب بریلوی رضی اللہ عنہ کے ارشد خلفاء میں سے تھے ۔ اور علاقہ گجرات کا ٹھیاوار کے مفتی اعظم تھے اعلیٰ حضرت رضی اللہ عنہ کو آپ سے خاصی محبت تھی ۔ آپ جب کبھی احمد آباد تشریف لاتے تو انہی کے ہاں قیام فرماتے ۔ ان کا ایک بہت بڑا کتب خانہ تھا ۔ جس میں اکثر نایاب کتب موجود تھیں ۔

مروجہ انگریزی تعلیم :    حضرت مولانا عبدالقادر صاحب علیہ الرحمۃ نے ابتدائی تعلیم گھر پر ہی حاصل کی ۔ اس کے بعد انجمن اسلامیہ ہائی سکول احمد آباد میں داخل ہوئے اور میٹرک کا امتحان پاس کیا ۔ میٹرک کرنے کے بعد آپ نے ۱۹۴۲ءمیں گجرات کالج احمد آباد سے ایف اے کا امتحان نمایاں نمبر لے کر پاس کیا ۔
پچھلا صفحہ گلا صفحہ



JamiaQadriaRizvia © 2008 Privacy Policy Terms Of Use